ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہانگ کانگ کی پہلی خاتون رہنما کیری لَیم نے حلف اٹھا لیا

ہانگ کانگ کی پہلی خاتون رہنما کیری لَیم نے حلف اٹھا لیا

Sun, 02 Jul 2017 14:56:29    S.O. News Service

بیجنگ،یکم جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)چین نواز خاتون سیاستدان کیری لَیم نے ہانگ کانگ کی نئی سربراہ کے طور پر حلف اٹھا لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایک شاندار تقریب میں جب لَیم نے چیف ایگزیکٹیو کا حلف اٹھایا تو چینی صدر شی جن پنگ بھی وہاں موجود تھے۔ اس موقع پر جمہوریت نواز مظاہرین نے احتجاج بھی کیا۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق سکیورٹی فورسز نے متعدد مظاہرین کو گرفتار بھی کر لیا۔ چین کے نیم خود مختار علاقے ہانگ کانگ کی الیکشن کمیٹی نے 59سالہ کیری لَیم کو مارچ میں اس عہدے کے لیے منتخب کیا تھا تاہم عوام اس بیجنگ نواز سیاستدان کو اپنی رہنما تصور نہیں کرتے۔ برطانیہ نے سن 1997میں ہانگ کانگ کو واپس چین کے حوالے کیا تھا اور تب سے وہاں ایک ملک، دو نظاموں کے تحت ریاستی انتظامات چلائے جا رہے ہیں۔


Share: